Daily Mashriq

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم دورے کے دوران  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس  میں  پانچ اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر گفتگو ہوگی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران خاتون اول کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں

متعلقہ خبریں