Daily Mashriq

فواد خان کی اداکاری اور گلوکاری کے بعد فلم سازی کی بھی تیاریاں

فواد خان کی اداکاری اور گلوکاری کے بعد فلم سازی کی بھی تیاریاں

اداکاری اور گلوکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد فواد خان نے اب فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کی ریلیز مختلف مشکلات کی وجہ سے آئندہ برس تک ملتوی ہوگئی ہے تاہم اب انہوں نے فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ فلم میں وہ نابینا شخص کا کردار ادا کریں گے۔

فواد خان کے مدمقابل مرکزی کردار ماہرہ خان ادا کریں گی تاہم دیگر کرداروں کے حوالے سے نام سامنے نہیں آسکے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد فواد خان بطور اداکار ٹی وی یا فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے، ان کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کی ریلیز قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں