Daily Mashriq


پانامہ کیس کا فیصلہ اور اسحاق ڈار بیرون ملک روانہ

پانامہ کیس کا فیصلہ اور اسحاق ڈار بیرون ملک روانہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوئے ۔

اسحاق ڈار سالانہ اجلاسوں میں شریک پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی جس کا  فیصلہ آج سنایا جائے گا.

متعلقہ خبریں