Daily Mashriq

چکی سے ڈر لگتا تھا؟ تو ’چائلڈز پلے‘ کے لیے دوبارہ تیار ہوجائیں

ہولی وڈ فلم ’چائلڈز پلے‘ نام سے تو بچوں کی مزاحیہ فلم لگتی ہے لیکن یہ ہر کسی کے بچپن کی سب سے ڈراؤنی فلم ہے، جو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو خوف ذدہ کرنے کے لیے واپس آرہی ہے۔

1988 میں ’چائلڈز پلے‘ کی سامنے آئی پہلی فلم اتنی خوفناک تھی کہ اس کے بعد بچوں کو اپنے گڈے گڑیا کے کھلونوں سے ڈر لگنے لگا۔

اور اب اس سیریز کی ایک اور ہارر فلم جلد سامنے آنے والی ہے جس کا ڈراؤنا کردار ’چکی‘ پہلے سے زیادہ سمجھدار ہوچکا ہے۔

اس فلم کا ٹریلر بھی سامنے آگیا، جس میں دکھایا گیا کہ چکی ایک بچے کو تحفے میں دیا جاتا ہے، جس کے بعد یہ لوگوں کو بےرحمی سے قتل کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ بچے کی بات پر کوئی یقین نہیں کرتا کہ یہ سب چکی کررہا ہے۔

فلم ’چائلڈز پلے‘ رواں سال 21 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 1988 میں ریلیز ہونے والی چائلڈز پلے کی کہانی ایک سلسلہ وار قاتل پر تھی جسے فلم کے آغاز میں قتل کردیا جاتا ہے جس کے بعد اس کی روح چکی نامی گڑیا میں چلی جاتی ہے۔

اس کے بعد 1990 میں ’چائلڈز پلے 2‘ سامنے آئی جس میں یہی گڑیا کہانی کو آگے لے کر جاتی ہے۔

’چائلڈز پلے‘ سیریز کی اب تک 7 فلمیں سامنے آچکی ہیں۔

 چائلڈز پلے 3 1991 میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد ’برائڈ آف چکی‘، ’سیڈ آف چکی‘، ’کرس آف چکی‘ اور ’کلٹ آف چکی‘ ریلیز ہوئیں۔

یہ تمام فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں تھی جبکہ چائلڈز پلے سیریز کا شمار ہولی وڈ کی کامیاب ہارر سیریز میں کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں