Daily Mashriq


شریف خاندان آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوا

شریف خاندان آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوا

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی بھی فرد پیش نہ ہوا۔

تفصیلات کے  مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب لاہور نے ایون فیلڈ لندن کے فلیٹس پرسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر، دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا۔ نیب لاہور نے 10 بجے مریم نواز، 11 بجے کیپٹن صفدر اور باقی شریف فیملی کے افراد کو انکوائری کے لیے بلایا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی بھی رکن پیش نہ ہوا۔

متعلقہ خبریں