Daily Mashriq

بڑھاپے کی رفتار کم کرنے کیلئے چینی کم کرنا لازمی قرار

بڑھاپے کی رفتار کم کرنے کیلئے چینی کم کرنا لازمی قرار

ویب ڈیسک:عمر بڑھنے کی ساتھ ساتھ   انسان  کی خوب صورتی   ختم ہونے لگتی ہے  لیکن جب کم عمری میں آدمی جاذب نظر نہ آئے تو یہ احساس کمتری  میں مبتلا ہوجاتا ہے اور جب وہ اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ  لے  تو وہ  اپنی عمر سے بڑادکھائی دیتا ہے جلد پر بڑھاپا جوانی میں طاری ہونے لگتا ہے تو انسان مایوس ہوجاتا ہے  آج کے دور میں تقریبا 70 فیصد سے زائد لوگ اس مسئلے کا شکار ہیں ،خواتین کے ساتھ  ساتھ مرد  حضرات بھی اس مسلئے کا شکار ہیں اور پریشان بھی ۔اس مسلئے کا حل بہت آسان ہے مہنگابھی نہیں۔   جلد ترو تازہ نظر آئے  تو انسان  پرکشش نظر آتا ہے مناسب غذا  جلد کو صحتمند جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے پانی کا زیادہ استعمال جلد کی بیماریاں ختم کرتا ہے زیادہ مقدار میں پھلوں ،سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال اس حوالے سے طبی ماہرین اہم قرار دیتے ہیں ۔ وٹامن سی جلد کی لچک اور جگمگاہٹ کیلئے ضروری ہے جومالٹا ،لیموں  گوبھی اور اکثر پھلوں  میں میں پائے جاتے ہیں اسی طرح گاجروں میں موجود وٹامن اے جبکہ بیریز میں اینٹی آکسائیڈ نٹس غذائی معمولات  کاحصہ بنائیں ۔

گریاں وٹامن ای ،صحت مند چربی ،میگنیشم اور دیگر اجزاء کے حصول کیلئے بہترین ذریعہ ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ  چینی کا زیادہ استعمال صرف جلد  کی بیماریوں میں اضافے کاسبب نہیں بلکہ بہت سی بیماریوں کو جنم دینے میں مدد دیتی ہے جوانی برقراررکھنے کیلئے چینی کا استعمال کم کریں ۔تاہم اسے مکمل طور پرترک کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے غذا کی طرح جلد پر لگائی  جانے والی کریموں اور مختلف لوشنز بھی جلد کی  صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔   

سائنس