ویب ڈیسک:پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا جبکہ بھاری توپ خانہ بھی پاک افغان سرحد پربھجوا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرزا غالب کی 150 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے پاکستان کا مطالبہ تھا کہ افغانستان سے کارروائیاں ہورہی ہیں،دوسری طرف سے تعاون نہ ہونے پر پاکستان اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اپنی سرحد کو بہرصورت محفوظ بنانا ہے۔
شمالی وزیرستان میں پاکستان نے طالبان کی کارروائیوں کا خاتمہ کیا تاہم افغانستان میں دہشت گردوں کو پناہ دی گئی۔
سرحد پر پاکستان کی ایک لاکھ سے زائد فوج موجود ہے۔