Daily Mashriq

 سیشن کورٹ لاہور میں وکیل کی فائرنگ، 2کلاء جاں بحق

سیشن کورٹ لاہور میں وکیل کی فائرنگ، 2کلاء جاں بحق

ویب ڈیسک:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں مقدمے کی سماعت کے بعد 2 وکلاء میں تصادم کے نتیجے میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان کی عدالت کے باہر پیش آیا جہاں وکیل کاشف راجپوت نے مقدمے کی سماعت کے بعد باہر آکر مخالفین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ رانا ندیم موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرے وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ خبریں