Daily Mashriq

اسپیکر ایاز صادق کی چوہدری نثار سے ملاقات

اسپیکر ایاز صادق کی چوہدری نثار سے ملاقات

ویب ڈیسک:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات،

ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اورسابق وزیر داخلہ کے درمیان ملک کے سیاسی اور پار لیمانی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ سیاسی تناو کے خاتمہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،  ملاقات کے دوران چوہدری نے اپنا دو ٹوک موقف پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی کی مخالفت کی ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی طور پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں ہیں،جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر ادارہ اپنی آینئی حد میں رہے تو مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں