Daily Mashriq


زینب قتل کیس:مجرم عمران نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی

زینب قتل کیس:مجرم عمران نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی

ویب ڈیسک:زینب قتل کیس کے مجرم علی عمران نے اپنی سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

زینب قتل کیس کے مجرم علی عمران نے انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، جس میں مجرم عمران کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے اس دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔

مجرم نے اپیل میں مزید استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ مجرم علی عمران کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل جیل انتظامیہ نے ہائی کورٹ میں دائر کی۔

واضح رہے کہ 17 فروری 2018 کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے قصور میں 6 سالہ بچی زینب کو ریپ کے بعد قتل کے جرم میں عمران علی کے خلاف 4 مرتبہ سزائے موت، تاحیات اور 7 سالہ قید کے علاوہ 41 لاکھ جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

متعلقہ خبریں