پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر نکل آئے گی،عمران خان

پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر نکل آئے گی،عمران خان

ویب ڈیسک:پارلیمنٹ کو عدلیہ کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،ایسا ہوا تو پوری قوم سڑکوں پر نکل آئے گی،عمران خان

تفصیلات کے مطابق قیوم اسٹیڈیم پشاور کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو نوازشریف کیجانب سے مسلسل توحین عدالت کا نوٹس لینا چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سپریم کورت میں کوئی بھی ثبوت نہ دے سکے جبکہ عدالت صفائی کا جتنا موقع نوازشریف کو دیا اتنا پاکستان میں کسی کو بھی نہیں دیا گیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کو احتساب عدالت کا فیصلہ بھی ان کے خلاف آنے کا خدشہ ہے،عمران کان نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ اگر پارلیمنٹ کو عدلیہ کیخلاف استعمال کیا گیا تو وہ پوری عوام کو لے کر سڑکوں پر نکلیں گے۔

عمران کان نے  ہیلی کاپٹر کے حوالے سے نیب کی تحقیقات کو خوش آیند قرار دیا اور کہا کہ کبھی بھی ہیلی کاپٹر ذاتی کاموں کیلئے استعمال نہیں کیا،ان کا کہنا تحا کہ  نیب کوشریف خاندان کے پنجاب ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات بھی کرنی چاہئیں جہاں  مریم نواز نے ہنجاب ہیلی کاپٹر کو ٹیکسی کی طرح استعمال کیا۔

کپتان نے دعویٰ کیا کہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو کامیابی حاصل ہوگی اور ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔

متعلقہ خبریں