Daily Mashriq


چیئرمین پی ٹی آئی نے قیوم اسٹیڈیم میں پویلین کا افتتاح کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے قیوم اسٹیڈیم میں پویلین کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قیوم سٹیڈیم میں پویلین اور ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئِی عمران خان نے پشاور کے ایک روزہ دورے کے موقع پر قیوم سٹیڈیم میں پویلین کا جبکہ ارباب نیاز سٹیڈیم میں توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں سب سے باصلاحیت کھلاڑی خیبرپختونخوا کے ہیں،کپتان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سکول کرکٹ کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوانوں کیلئے کرکٹ اکیڈمیاں بھی بنا رہے ہیں،کپتان نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔عمران خان نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی آبادی صرف ڈھائی کروڑ ہے اور وہاں ہمارے ملک سے زیادہ کرکٹ گراونڈ ہیں جبکہ پاکستان میں  کھیل کے میدانوں کی کمی ہے تاہم خیبرپختونخوا میں سکولوں سے آنے والے نئے ٹیلنٹ کو ٹریننگ دی جائے گی اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کی سہولیات فرام کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں