نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں،رپورٹ

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں،رپورٹ

ویب ڈیسک:نیب کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے جا سکے،ذرائع

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزیر داخلہ احسن اقبال کی مشاورت۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی۔
جبکہ وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی نے ای سی ایل کے معاملہ کی رپورٹ وزیر داخلہ کو بھیج دی ہے ، رپورٹ میں نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے اور نہ ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوئی وجہ بتائی گئی جبکہ دوسری طرف رپورٹ کے مطابق نواز شریف باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں