Daily Mashriq

کیا کبھی ایسا اسمارٹ فون دیکھا ہے؟

کیا کبھی ایسا اسمارٹ فون دیکھا ہے؟

اسمارٹ فونز تو ہر ماہ ہی متعدد کمپنیاں پیش کرتی ہیں مگر ایسے نہیں جو ایک روبوٹ بھی ہو۔

جی ہاں یہ ہے روبو ہون نامی اسمارٹ فون جو نہ صرف آپ کو کالز، ایس ایم ایس اور دیگر سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ روبوٹ ہونے کے باعث بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا کسی اور فون پر تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

جاپان کی کمپنی شارپ نے اپنے اس روبو ہون روبوٹ اسمارٹ فون کا نیا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرادیا ہے جو کہ گانے گا سکتا ہے اور رقص بھی کرسکتا ہے۔

یہ سیٹڈ روبوٹ ہے یعنی چل نہیں سکتا مگر مخصوص گانوں پر اپنے اوپری جسم سے رقص کرسکتا ہے جبکہ صارفین اسے خود چلاسکتے ہیں۔

یہ فون تصاویر لینے اور شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کی اسمارٹ مصنوعات کو کنٹرول بھی کرسکے گا جبکہ کمپنی نے اس کے ری ایکشن اور ردعمل کے وقت کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

کمپنی نے اس میں ایک ایپ رکھی ہے جس کی بدولت یہ مختلف زبانوں جیسے جاپانی، انگلش، چینی اور کورین بول اور سمجھ سکتا ہے۔

اس میں اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ پہلے سے کچھ بڑا 2.6 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے (اوریجنل میں 2 انچ اسکرین تھی)۔

اس میں اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ ایک 8 میگا پکسل کیمرا بھی دیا گیا ہے، تاہم اس بار پراجیکٹر کو نکال دیا گیا ہے۔

اس روبوٹ فون کا سستا ورژن 715 ڈالرز (99 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ ایل ٹی ای ماڈل 1628 ڈالرز (سوا 2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) اور وائی فائی ماڈل 1085 ڈالرز (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گایہ تینوں فون 27 فروری کو جاپان میں صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں