Daily Mashriq

نابالغ حکومت کو یہ حالات سمجھ نہیں آرہے, آصف علی زرداری

نابالغ حکومت کو یہ حالات سمجھ نہیں آرہے, آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آگا سراج درانی کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی جیل جا چکا ہوں اور جیل میرے لیے دوسری رہائش گاہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ہنگامی حالات میں کشمیر کی صورتحال اہم ہے۔

آصف علی زرداری نے پلوامہ حملے پر کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ حکومت کو یہ حالات سمجھ نہیں آرہے، بیک سیٹ ڈرائیور کو سیاست سمجھ نہیں آرہی۔

انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گرمی میں بجلی کا بل گاڑی بیچ کر دینا پڑے گا۔

اس سے قبل پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بے نامی وزیراعظم کو بے وردی آمریت قائم کرنے نہیں دیں گے، سندھ حکومت کو ہٹانے کی غیرجمہوری کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اب بھی ناکام ہوگی۔

متعلقہ خبریں