Daily Mashriq

ایس ایس پی راو انوار برطرف، نوٹیفیکیشن جاری

ایس ایس پی راو انوار برطرف، نوٹیفیکیشن جاری

نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

ویب ڈیسک : نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کا چارج ایس ایس پی عدیل چانڈیو کو دے دیاگیا۔نقیب الله کی ہلاکت کے بعد قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے سفارشات آئی جی سندھ کو بھیجی تھیں جس میں پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔کمیٹی نےنقیب اللہ محسود پر راؤ انوار کے الزامات بھی مسترد کردئیے تھے۔نقیب اللہ کےدہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ مان لیا۔دوسری جانب ایس ایس پی نے ڈی آئی جی سلطان خواجہ پر ہی تحفظات ظاہر کر دئیے۔راؤ انوار کہتے ہیں کہ وہ مقابلے کے بعد پہنچے تھے،سلطان خواجہ نےایس ایچ او شاہ لطیف کو بلا کر کہا تم بیان دو، ہم تمہیں بچالیں گے۔نقیب محسود کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی نے کہا تھا کہ تحقیقات سے متعلق عبوری رپورٹ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔رپورٹ میں راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں