Daily Mashriq


انجری کے شکار آل راؤنڈر شعیب ملک کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیجنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

انجری کے شکار آل راؤنڈر شعیب ملک کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیجنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

انجری کے شکار آل راؤنڈر شعیب ملک کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیجنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ویب ڈیسک : ڈاکٹر نے شعیب ملک کے معائنے کے بعد انھیں مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں وطن بھیجا جاسکتا ہے۔ آل راؤنڈر شعیب ملک کیویز سے چوتھے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، کیونکہ دوران بیٹنگ گیند ان کے سر پر لگ گئی تھی۔ابتدا میں شعیب ملک نے بیٹنگ جاری رکھی تاہم جلد آؤٹ ہوگئے، ڈریسنگ روم میں چکر آنے پر ان کا طبی معائنہ کرایا گیا، ابتدائی طور پر انھیں پانچ روز آرام کا کہا گیا مگر اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شعیب کو اب بھی ذہن پر زور دینے پر چکر آنے لگتے ہیں، انھیں زیادہ سوچنے اور بات کرنے سے  منع کیا گیا ہے، اس سے پہلے انھیں ایک آنکھ سے دھندلا دکھائی دینے لگا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان  پہلا ٹی ٹوئنٹی پیر جبکہ دیگر دو میچ 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے جن میں شعیب ملک کی شرکت کا امکان کم ہے۔ اسی لیے ٹیم مینجمنٹ انھیں وطن واپس بھیجنے کا سوچ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں