Daily Mashriq

پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے گلگت آنے والا طیارہ پی کے 605 دوران لینڈنگ رن وے سے اتر گیا اور ایک طرف جھک گیا ہے، حادثے کا شکار طیارے میں 48 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پالیا، الحمداللہ تمام مسافر خیریت سے ہیں اور محفوظ ہیں، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں