Daily Mashriq

'سپراسٹار' کے لیے عاطف اسلم کا ایک اور بہترین گانا

'سپراسٹار' کے لیے عاطف اسلم کا ایک اور بہترین گانا

عاطف اسلم کی گلوکاری کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں اور اب وہ کیریئر کے اس موڑ پر ہیں کہ ان کا جو بھی گانا ریلیز ہوتا وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا۔

گلوکار نے پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ' سپراسٹار ' کے لیے ایک گانا گایا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ریلیز کردی۔

اس رومانوی گانے کی ویڈیو میں فلم کے مرکزی اداکار بلال اشرف اور ماہرہ خان کو ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوتے ہوئے دکھایا۔

ان دنوں' نامی اس گانے کی عاطف اسلم نے شاندار گائیکی کی، جبکہ میوزک بھی کافی متاثر کن ہے۔

گانے کی ویڈیو میں ماہرہ اور بلال کی کیمسٹری بھی شاندار نظر آئی۔

گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع نے تیار کیا جبکہ شکیل سہیل نے گانے کو تحریر کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ' سپراسٹار ' رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں