Daily Mashriq

خیبر پختونخوا آئی ٹی کے منصوبوں کو پنجاب میں شروع کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا آئی ٹی کے منصوبوں کو پنجاب میں شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار)محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب نے خیبر پختونخوا کی طرز پر درشل، یوتھ امپلائمنٹ اور ارلی ایج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا میں کامیاب منصوبوں کو خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے پنجاب میں شروع کریگا ۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش،ایم ڈی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان اور دیگر متعلقہ حکام نے آئی ٹی بورڈ پنجاب کے چیئرمین اظفر منظور کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔اس موقع پر معاون خصوصی کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو کامیاب منصوبے خیبر پختونخوا میں شروع کئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ دوسرے صوبے بھی ان کی پیروی کریں۔

متعلقہ خبریں