Daily Mashriq


 قومی ٹیم کے ہیروز  کی وطن  واپسی پر شاندار استقبال

قومی ٹیم کے ہیروز  کی وطن  واپسی پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک :چیمپئنز ٹرافی  میں بھارت کوعبرتناک شکست کے  بعد قومی ٹیم کے کپتان  سرفراز احمد اور رومان رئیس دبئی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں پر گورنر سندھ محمد زبیر اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت صوبائی وزرا نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سرفراز احمد اوررومان رئیس کو سندھی روایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی، استقبال کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ نے سرفراز احمد اور رومان رئیس کیساتھ سیلفیاں بنائیں اور ان پر پھول بھی نچھاور کیے۔

اس سےقبل  چیمپئنز ٹرافی میں اہم کردار ادا کرنے والےقومی ٹیم کے کھلاڑی  حسن علی سمیت   بابراعظم، حسن علی، احمد شہزاد اور فہیم اشرف دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچ۔ جہان صوبائی وزیر رانا مشہود اور دیگر اہم حکومتی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔  اس موقع پر پولیس بینڈ کی جانب سے کرکٹ ہیروز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور کرکٹ شائقین نے ہیروزکےساتھ سیلفیاں بنائیں۔

دوسری جانب بھارت کیخلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے  فخر زمان  کا پشاور ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا  ، قومی ہیرو کو  پھولوں کے ہار  بھی پہنائے گئے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر عماد وسیم ،شاداب  اور جنید خان کا بھی پرتباک استقبال کیا گیا استقبال کرنے والوں نے کرکٹرز کو  پھولوں کے ہار بھی پہنائیں۔

اسی طرح کرکٹر سہیل خان کی  سیالکوٹ ایئرپورٹ پر  پرتباک  کیا گیا۔  کرکٹ شائقین  نے سہیل خان پر پھول نچھاور کئے۔

متعلقہ خبریں