چیمپیئنزٹرافی کی جیت قومی ٹیم اور قوم کے لیے بہت بڑی فتح ہے ،سرفراز احمد

چیمپیئنزٹرافی کی جیت قومی ٹیم اور قوم کے لیے بہت بڑی فتح ہے ،سرفراز احمد

ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ   آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی  ایونٹ کی جیت قومی ٹیم اور قوم کے لیے بہت بڑی فتح ہے اس فتح کو بڑے عرصے تک یاد رکھاجائےگا۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ  پر میڈیا سے  بات چیت گرتے ہوئے  پکتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  بھارت کے خلاف پہلےمیچ میں شکست کےبعد ٹیم نے بہت اچھا کم بیک کیا اور کھلاڑیوں  نے چیمپیئنزٹرافی  کے دیگر میچز میں ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی ۔اور کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کی محنت کی بدولت  چیمپئن بن گئے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فتح  بڑے عرصے تک یاد رکھاجائےگا۔ سوشل میڈیا سے معتلق  سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  کھلاڑیوں نے  ٹورنامنٹ کےدوران سوشل میڈیا سے اجتناب کیا۔

متعلقہ خبریں