Daily Mashriq

نوازشریف کی طبیعت خراب، جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ

نوازشریف کی طبیعت خراب، جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑنے کے باعث ہفتہ وار ملاقات کا دن ہونے کے باوجود پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف س ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے، ہر ہفتے کی طرح اس جمعرات بھی ان کی اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کا شیڈول تیار کرلیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج متعدد پارٹی رہنماؤں کو ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کیلئے بلایا تھا تاہم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ نوازشریف سے آج صرف اہل خانہ ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب (ن) لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے محدود پیمانے پر ملاقات کی اجازت کے لئے اعلی حکام سے رابطہ کیا تاہم سرکاری حکام نے یہ درخواست مسترد کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہےکہ حکمرانوں کے لئے جیل میں بھی قید نواز شریف بدستور خوف کی علامت بنا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کی جیل میں ہفتہ وار ملاقاتیں سیاست کا محور بنتی جارہی تھیں ،اس لئے ملاقاتیں منسوخ کی گئیں۔

متعلقہ خبریں