Daily Mashriq


لاہور میں بارش نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مشکل میں ڈال دیا۔

لاہور میں بارش نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مشکل میں ڈال دیا۔

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ ،موسلا دھار بارش کے باعث غیر یقینی صورتحال کاسامنا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے شروع ہونے والی بونداباندی کا سلسلہ موسلا دھار بارش کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ لبرٹی، گلبرگ اور قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش جاری ہے جس کے باعث آج پاکستان سپر لیگ کے ہونے والے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

لاہور میں شروع ہونے والی بارش نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ پوائنٹس ٹیبل بہتر پوزیشن کے باعث کل پلے آف کے آخری میچ میں پشاور زلمی اورکراچی کا سامنا ہوگااور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی ۔

متعلقہ خبریں