Daily Mashriq


نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا

نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا

ویب ڈیسک: نیب نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا ہے۔

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اورانکے بھائی اور پنجاب کے  صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو آشیانہ ہاؤسنگ اور پیراگون سٹی سکینڈل میں پوچھ گچھ کیلئے  طلب کر لیا ہے۔ دونوں شخصیات سے ان معاملات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ نیب نے وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ جبکہ ان کے بھائی صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں