Daily Mashriq


پی ایس ایل تھری،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل تھری،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

ویب ڈیسک:پی ایس ایل تھری ،پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاٹاس جیت کر پشاورزلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ۔ 

لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے بوندا باندی کا شروع ہونے والا سلسلہ موسلا دھار بارش کی صورت اختیار کرگیا تھا جس سے بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ کھلاڑی آج گراؤنڈ میں نہیں اترپائیں گے اور پشاور زلمی اچھے رن ریٹ کے باعث کل کراچی کنگز سے ایلی مینیٹر میچ کھیلے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن بارش کے رک جانے کے باعث میچ مقررہ وقت پر شروع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں