Daily Mashriq


پاکستان اور بھارت متنازع معاملات پر مذاکرات کریں، چین

پاکستان اور بھارت متنازع معاملات پر مذاکرات کریں، چین

اسلام آباد: چین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ تمام متنازع معاملات کو مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی حکام سے بیجنگ میں ملاقاتوں میں جہاں باہمی تعاون پر غور کیا گیا اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا وہیں چینی حکام نے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کے لیے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل و معاملات کو گفت و شنید سے طے کرنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین نے معاملات کو سلجھانے اور کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

متعلقہ خبریں