Daily Mashriq

ٹی سیریز نے اپنی البم میں پاکستانی گلوکاروں کے گانے دوبارہ شامل کرلیے  

ٹی سیریز نے اپنی البم میں پاکستانی گلوکاروں کے گانے دوبارہ شامل کرلیے  

بھارتی مقبول میوزک کمپنی ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے پھر سے البم میں شامل کرلیے ہیں۔

گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملے کے بعد بھارت نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ جارحیت اور انتہاپسندی کا مظاہرہ کیا جس کے نیتجے میں بھارتی مقبول میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے پاکستانی گلوکاروں کے حالیہ ریلیز ہونے والے گانوں کی البم حذف کردی تھیں۔ان میں عاطف اسلم کا گانا ’بارشیں‘ اور راحت فتح علی خان کے گانا ’زندگی‘ تھا۔

 تاہم رپورٹس کے مطابق ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے پھر سے شامل کرلیے ہیں جنہیں یوٹیوب چینل ٹی سیریز  پر دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں