Daily Mashriq


نوازشریف کی طبی بنیادوں پر دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس میں ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، تناؤ کی کیفیت نوازشریف کی جان کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں