Daily Mashriq


پاکستان،کویت کادوطرفہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق

پاکستان،کویت کادوطرفہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیاہے اور باہمی خوشحالی کیلئے تعاون بڑھانے کے روشن امکانات موجود ہیں۔انہوں نے یہ بات کویت کے دو روزہ دورے کے اختتام پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی۔وزیر خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ویزہ پابندیوں اور سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کویت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے اظہار یکجہتی اورہمارے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیر کویت، وزیرخارجہ اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقاتیں بہت مفید رہیں اور دونوں ملکوں سے تمام سطحوں پر دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں