سٹیٹ بینک نے شرح منافع میں ڈیڑھ سو بنیادی پوائنٹس کے اضافے کے ذریعے اسے بارہ اعشاریہ دو پانچ فیصد تک بڑھا دیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے آج کراچی میں مالیاتی پالیسی کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ نئی شرح منافع کا اطلاق کل سے ہوگا۔بیان میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی رفتار سست رہے گی تاہم آئندہ سال اس میں قدرے بہتری آئے گی۔اقتصادی ترقی کی رفتار میں سست روی کی بنیادی وجہ زرعی اور صنعتی شعبوں کی ترقی مطلوبہ اہداف کے مطابق نہ ہونا ہے۔
