Daily Mashriq

سی پیک میں مسلم ممالک کی سرمایہ کاری

سی پیک میں مسلم ممالک کی سرمایہ کاری

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پورے خطے کیلئے گیم چینجر اور ترقی میں کلیدی حیثیت رکھنے کی بنا پر سرمایہ کاری کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔ چین اس منصوبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ اس لئے اسلامی برادر ممالک بھی آگے آکر خطے کی اہمیت کے تناظر میں اس منصوبے میں سرمایہ کاری کریں ۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول بنایا ہے حالات سازگار ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اب مقامی سرما یہ کاروں کے علاوہ بین الاقوامی سرمایہ کار بھی یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے اس خطے کی تزویراتی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک کے لوگ بھی آگے آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں ۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے سرمایہ کاروں کے سامنے وزیر اعلیٰ کی پیشکش کو رکھیں گے ۔ جہاں تک وزیراعلیٰ کے خیالات کا تعلق ہے ان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا تاہم بہتر ہوگا کہ اس ضمن میں مختلف عرب ممالک میں ان مجوزہ منصو بوں کے حوالے سے ۔جو صوبائی حکومت نے مرتب کئے ہیں ۔روڈ شوز کا انعقاد کر کے وہاں کے سرمایہ کاروں کو اس کی جانب راغب کیا جائے ، تاکہ یہاں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آسکے ۔

اداریہ