Daily Mashriq


گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ؟

گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ؟

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی نے ایک قومی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لائن لاسز کم ہو کر 18اعشاریہ 3فیصد تک آنے کی وجہ سے سردیوں میں کسی سیکٹر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔ جہاں تک ایم ڈی کے سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے کا تعلق ہے زمینی حقائق اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ابھی تو بہ مشکل ہی سردی کا آغاز ہوا ہے مگر صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کا یہ حال ہے کہ اخبارات میں شہر کے مختلف علاقوں سے گیس کے بے دریغ کمی کی شکایات آم ہے اور صبح کے وقت گیس کی کمی کی وجہ سے ملازم پیشہ لوگ دفاتر جبکہ سکو ل و کالج کے طلبہ و طالبات تعلیمی اداروں کو بغیر ناشتہ کے جانے پر مجبور ہوتے ہیں یہاں تک کہ فجر کے اوقات میں بھی گیس نہیں ہوتی اور نمازیوں کو فجر کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ گیس کی تقسیم کے نظام پر صوبے کو رسائی نہ ملنے کی وجہ سے سوئی گیس کمپنی صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنی گیس سے محروم رکھنے کی سازش کرتی ہے جو آئین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا اس ضمن میں سابقہ صوبائی حکومتوں کی طرح عدالت سے رجوع کر کے اس صورتحال پر قابو پا سکتے ہیں امید ہے وہ توجہ دیں گے ۔

متعلقہ خبریں