انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ

انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ

ویب ڈیسک:دھرنے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران اسلام آبادہائی کورٹ نے انتظامیہ کو دھرنے کا ذمہ دار قراردے دیا۔

 دھرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے ساتھ سیکریٹری کو ساڑھے 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے وفاق کی جانب سے سماعت چیمبر میں کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور کہا خفیہ باتوں اور رپورٹس کا دور ختم ہوگیا، جو کچھ بھی کرنا ہے، قوم کو اعتماد میں لے کر کریں۔ جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ دھرنا انتظامیہ کی ملی بھگت اور نا اہلی کا نتیجہ ہے، انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا معاملہ حساس نوعیت کا ہے، کھلی عدالت میں نہیں بتاسکتے۔ عدالت نے کہا قوم کو خطاب کر کے بتائیں کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔

ٹاپ سٹوری