Daily Mashriq

طاہرداوڑ کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

طاہرداوڑ کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

ویب ڈیسک:ایس پی طاہر خان داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ جے آئی ٹی میں تبدیلی، ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر سے جے آئی ٹی کی سربراہی لے لی گئی۔

اسلام آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے خیبر پختون خوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔ چیف کمشنر عامر علی احمد نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجا کو نیا سربراہ مقرر کردیا ہے جس کے بعد 7 رکنی جے آئی ٹی اب باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

جے آئی ٹی کے پہلے نوٹیفکیشن میں سی آئی اے کے ایس پی گلفام ناصر وڑائچ کو سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ جے آئی ٹی کا گزشتہ روز بھی ایک اجلاس ہوا تھا تاہم اس میں پولیس افسران کے علاوہ دیگر حساس اداروں کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ طاہر داوڑ اکتوبر میں اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔

متعلقہ خبریں