Daily Mashriq

پاکستان کی عزت اور سلامتی اولین ترجیح ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

پاکستان کی عزت اور سلامتی اولین ترجیح ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

ویب ڈیسک: دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے زیادہ فوجی، اقتصادی، سیاسی اورسماجی قیمت پاکستان نے چکائی، دنیا ہماری اس قربانیوں کو تسلیم کرے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا چاہئے، ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کیلیے کام کیا، اس جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ عسکری، معاشی، سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کردار ادا کیا، افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا، لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔

متعلقہ خبریں