Daily Mashriq

کابل میں عید میلاد النبیﷺ کی تقرب میں خود کش دھماکہ، 40سے زائد افراد جاں بحق

کابل میں عید میلاد النبیﷺ کی تقرب میں خود کش دھماکہ، 40سے زائد افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 12 ربیع الاول (عید میلاد النبیﷺ  )کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں  40سے زائد افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری مذہبی تقریب میں ہوا،  دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے جہاں پر ر دھماکے وقت سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔

حکام کی جانب سے  40 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی تاہم دھماکے کی شدت کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ دھماکے کے بعد شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکا رپورٹ کیا گیا ہے تاہم  سرکاری حکام یا سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ  کہنا قبل ازوقت ہے۔

متعلقہ خبریں