Daily Mashriq


عید میلاد النبیﷺ پر بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی مسلم امہ کو مبارکباد

عید میلاد النبیﷺ پر بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی مسلم امہ کو مبارکباد

ویب ڈیسک:میگا اسٹار امیتابھ بچن نے  تمام اداکاروں  کوپیچھے چھوڑتے ہوئے مسلم امہ کو جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کی۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی  تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

بگ بی نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا ’کل عید میلاد النبیﷺ ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ مبارک ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن  اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔

یاد رہے  کہ امیتابھ بچن ہر سال مسلمانوں کو عید اور جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، گزشتہ برس بھی انہوں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی۔

ان کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کا پیغام دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی انہیں اور تمام افراد کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں