Daily Mashriq

نوازشریف کےعلاج کامعاملہ خفیہ رکھاجائیگا،حسین نواز

نوازشریف کےعلاج کامعاملہ خفیہ رکھاجائیگا،حسین نواز

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا علاج برطانیہ کے بہترین ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ کرے گا، تاہم ان کے علاج کا معاملہ خفیہ رکھا جائے گا۔

 لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ والد کی بیماری اور علاج کو سیاست نہ بنایا جائے۔ ہمارے لیے سب سے اہم والد کا علاج ہے۔ والد کو علاج کیلئے امریکا جانا چاہیئے، تاہم اس کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔

 لندن آمد پر میڈیا سے گفت گو میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب لوگ دعا کريں، نواز شريف مکمل صحتياب ہو کر وطن واپس پہنچيں، قوم کے نواز شريف کي صحت کے ليے دعا پر شکر گزار ہوں، سفر ميں تمام طبی سہوليتيں اور ڈاکٹرز موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شريف کی ڈاکٹر کے پاس پہلی اپائنمنٹ ہے۔

 واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کیلئے لندن پہنچا دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب اور اپوزیشن رہنما شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ لندن آمد پر میاں محمد نواز شریف کافی دیر تک گاڑی میں بیٹھے رہے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد اس وقت اپنے قائد سے ملنے کیلئے موجود رہی۔

 بیشک عوام کے دلوں کا وزیراعظم نواز شریف ہے. اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے. آمین

 سابق وزیراعظم لندن کی ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اپنا علاج کرائیں گے۔ برطانیہ کے اعلی ترین ڈاکٹرز کا بورڈ سابق وزیراعظم کا طبعی معائنیہ اور ان کا علاج کرے گا۔ برطانیہ آمد کے پہلے روز میاں محمد نواز شریف کے طبی ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں گے، جس کی روشنی میں ڈاکٹرز ان کا علاج شروع کریں گے۔

 سابق وزیراعظم کے ہمراہ2 ملازم بھی لاہور سے ان کی دیکھ بھال کیلئے ساتھ گئے ہیں۔ قبل ازیں برطانیہ آمد پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد کے استقبال کیلئے موجود تھی، جب کہ میاں محمد نواز شریف کے صاحب 

متعلقہ خبریں