Daily Mashriq

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

 ایران سے درآمد کیے گئے ساڑھے 4 ہزار ٹن ٹماٹر میں سے اب تک 989 ٹن ٹماٹر پاکستان پہنچ گئے ہیں، تاجر.

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 300 اور 320 روپے فی کلو سے تجاوز کرنے کے بعد 400روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ایرانی ٹماٹروں کی کوئی قیمت طے نہ ہونے کے باعث تاجر زیادہ منافع کمانے کے لیے سندھ اور سوات کی فصل کی قیمت پر ایرانی ٹماٹر فروخت کررہے ہیں۔

تاہم مقامی انتظامیہ نے ماضی کی طرح گزشتہ روز پیر کے 193 روپے فی کلو کے مقابلے میں253 روپے فی کلو کے غیر حقیقی نرخ جاری کیے۔

نومبر کے پہلے ہفتے میں سرکاری سطح پر ٹماٹر کی قیمت 117 روپے فی کلو تھے اور گزشتہ روز کے سرکاری نرخ سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت خود قیمت میں اضافہ کررہی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا 13-14 کلو کا ڈبہ معیار کی مناسبت سے 4 ہزار 2 سو سے ساڑھے 4 ہزار روپے میں دستیاب ہیں جس کے باعث تاجر ٹماٹر نہ خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے حکومت نے ایران سے ساڑھے 4 ہزار ٹن ٹماٹر درآمد کرنے کا پرمٹ جاری کیا تھا جس میں سے اب تک 989ٹن ٹماٹر پہنچے ہیں۔

ایک تاجر نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ تفتان بارڈر پر مزید ٹماٹر پہنچنے کی تصدیق نہیں کرسکتے

متعلقہ خبریں