Daily Mashriq

پاکستان ایک بار پھرجونیئر اسکریبل کاعالمی چیمپئن بن گیا

پاکستان ایک بار پھرجونیئر اسکریبل کاعالمی چیمپئن بن گیا

پاکستان ایک مرتبہ پھر جونئیر اسکریبل کا عالمی چیمپئن بن گیا، سيد عماد علی جونيئر چيمپيئن بن گئے۔

سيد عماد علی اسکريبل کی تاريخ کے سب سے کم عمر عالمی چيمپيئن ہيں، پاکستانی کھلاڑيوں نے انڈر 18، انڈر 14، انڈر 12 اور انڈر 10 کيٹیگری ميں ٹائٹل اپنے نام کئے۔

انڈر 18 میں پاکستان کے طہٰ مرزا نے عالمی ٹائٹل حاصل کیا، انڈر 14 ميں صائم وقار اور انڈر 12 ميں مونس خان نے حريف کھلاڑيوں کو ہرايا۔

اس سے قبل 2018ء میں بھی پاکستان نے جونیئر اسکریبل ورلڈ کپ کی تمام 6 کیٹیگریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں