Daily Mashriq

مولانا خالی ہاتھ اسلام آباد آئے اور خالی ہاتھ ہی لوٹے: فردوس عاشق

مولانا خالی ہاتھ اسلام آباد آئے اور خالی ہاتھ ہی لوٹے: فردوس عاشق

مولانا صاحب حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں: فردوس عاشق اعوان.

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے ویسے ہی خالی ہاتھ لوٹ گئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے عدالت کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ واپس آئیں گے اور انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کو ہائی کورٹ نے مسترد نہیں معطل کیا، امید ہے نوازشریف عدالتی فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان آئیں گے۔

 انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے ویسے ہی خالی ہاتھ لوٹ گئے، مولانا صاحب آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں،آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے، قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا، عوام نے آپ کومسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ عوام نے آپ کے سارے پلان چوپٹ کر دیے اور آپ کو پلان "ایگزٹ" کا سہارا لینا پڑا، "روڈز بلاک"پلان بھی عوام نے مسترد کردیا، اب مولانا جمہوریت کے راستے میں انا کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں۔

 مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ آپ کی کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا اور ہل کر باہر جا گرا۔

 فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا صاحب حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں، مولانا لشکرکشی اور غیرجمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہےہیں، ہم نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری طرز عمل اختیار کیا اور آپ کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا۔

متعلقہ خبریں