Daily Mashriq

ہریانہ بالا کے کسانوںکا زمینوں سے بیدخلی کیخلاف مظاہرہ

ہریانہ بالا کے کسانوںکا زمینوں سے بیدخلی کیخلاف مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان کسان مزدور تحریک نے ہریانہ بالا پشاور میں کسانوں کو زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر سے متاثر ہ کسانوں کو متبادل زمین اور گھروں کی تعمیر کیلئے رقوم براہ راست کسانوں کو دی جائیں ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ مظاہرے کی قیادت لعل جان، رحمان،سردار آصف اور دیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس کی تعمیر سے ہریانہ بالا کے متعدد دیہات گا ئوں گڑھی بجار،چولی بالا،چولی پایان ،متھرا ،گڑھی ولی محمد اور دیگر دیہا ت کے کسانوں کو گھروں اور زرعی زمینوں سے زبردستی بے دخل کیا گیا جبکہ کوئی معاوضہ بھی نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے سینکڑوں خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

متعلقہ خبریں