Daily Mashriq

وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے وزیرِ اعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے مخدوم خسرو بختیار کی بطور وزیرِ منصوبہ بندی اور خصوصاً سی پیک منصوبے کا نیا فیز شروع کرنے اور جاری منصوبوں میں پیش رفت کی رفتار کو تیز کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ سی پیک منصوبے کے نئے فیز میں اہم شعبہ جات زراعت، غربت کا خاتمہ، صنعت، توانائی، مواصلات جیسے اہم شعبے اس منصوبے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت کے پیش نظر انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ زراعت کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہو۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ زراعت سے متعلقہ ہر شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔ملکی جی ڈی پی میں زراعت کے شعبے کا حصہ اورملکی ورک فورس کا پچاس فیصد حصے کا اس شعبے سے وابستہ ہونا زراعت کی ملکی معیشت میں اہمیت کا عکاس ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سی پیک میں شامل کیے جانے کے بعد زراعت کے شعبے میں چینی مہارت سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جائے اور نئے طریقہ کار اختیار کیے جائیں تاکہ زرعی شعبے میں ملکی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔۔وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ مخدوم خسرو بختیار اپنی توانائیاں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے بھرپور طریقے سے برؤے کار لائیں گے۔

متعلقہ خبریں