Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیراعظم کو خط، امن مذاکرات کی بحالی پر زور

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیراعظم کو خط، امن مذاکرات کی بحالی پر زور

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندری مودی کو جوابی خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دینے کے لیے تہنیتی خط لکھا تھا۔ جس کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےبھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان نے بھارت سے دوستی کی خواہش کا دوبارہ اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے کہ جنرل اسمبلی میں پاک بھارت وزرائےخارجہ بات چیت کا باقاعدہ آغاز کریں۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات جلد شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر تیز پیشرفت کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔

متعلقہ خبریں