Daily Mashriq

9محرم الحرام سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس جزوی طور پر بند

9محرم الحرام سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس جزوی طور پر بند

ویب ڈیسک:9محرم الحرام سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرکئی شہروں میں موبائل فون سروس جزوی معطل۔

 پشاور،کراچی ،لاہور،کوئٹہ سمیت ملک کے درجنوں شہروں میں 9 محرم الحرام کے موقع سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کئی شہروں میں مکمل جب کہ کچھ شہروں میں موبائل فون سروس جزوی معطل کی گئی ہے جو کہ ماتمی جلوسوں کے ختم ہونے کے بعد بحال کردی جائے گی۔ یوم عاشور کو بھی اسی لائحہ عمل کے تحت موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، متعدد شہروں میں آج دوسرے روز بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

متعلقہ خبریں