Daily Mashriq

پشاور:نویں محرم کا مرکزی جلوس حسینی حال صدر سے برآمد

پشاور:نویں محرم کا مرکزی جلوس حسینی حال صدر سے برآمد

ویب ڈیسک:پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نویں محرم الحرام کے جلوس،سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی نویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں۔

 پشاور میں نویں محرم کے سلسلے میں دو مرکزی جلوس می٘ں سے پہلا جلوس ذوالجناح امام بارگاہ حسینیہ ہال صدرسے صبح دس 10بجے برآمد ہوا جبکہ دوسراجلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ تحصیل سےسہ پہر3بجے برآمدہوگا۔ جلوس کے اطراف اور گرد ونواح میں موبائل سروس بند اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جلوس کے راستوں میں نویں محرم کی مناسبت سے سبیلوں اور نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے،دوسری طرف شہر کی دیگرچھوٹی بڑی امام بارگاہوں سے 16جلوس برآمد ہوں گے جن کی سکیورٹی کیلئے 2ہزار پولیس اہلکار جبکہ ضلع بھرمیں 9ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

متعلقہ خبریں