Daily Mashriq

یمن تنازع میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم عمران خان

یمن تنازع میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک:عام انسان ہوں اپنی محنت سے خوابوں کو سچ کیا،آخری خواب پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانا ہے،وزیراعظم عمران خان۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یمن تنازع میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، مسلم دنیا کوا کٹھا کرنے کے لیے مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کےساتھ کھڑا رہےگا۔ انھوں نے ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات پر زور دیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نائن الیون کے ذمہ دار پاکستان میں نہیں تھے، ملک میں چین جیسی ترقی لانا چاہتا ہوں، ایک عام شخص ہوں جس نے سخت محنت سے اپنے خوابوں کو سچ کر دکھایا، آخری خواب پاکستان کو عدل پر مبنی فلاحی اسلامی ریاست بنانا ہے۔ 

متعلقہ خبریں