Daily Mashriq

اسفندیار ولی خان کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت

اسفندیار ولی خان کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق اپوزیشن لیڈر اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری گھناونا اور قابل مذمت اقدام ہے،اسمبلی کے رواں سیشن کے باوجود سپیکر کو اطلاع دیئے بغیر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے،انہوں نے کہا کہ نیب اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہا ہے،نیب کا یہ رویہ ملک اور جمہوریت کیلئے کسی صورت فائدہ مند نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ نیب نے وہی نیب زدہ اور نیب زادوں والا رویہ اپنا رکھا ہے،نیب کو کرپشن ایسی کسی جگہ نظر نہیں آرہی جہاں الزامات پی ٹی آئی پر عائد ہوتے ہوں۔

متعلقہ خبریں