Daily Mashriq

وزیراعظم آج کوئٹہ میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج کوئٹہ میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) کوئٹہ کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔یہ بات اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کوئٹہ میں قیام کے دوران وزیراعظم ہزار گنجی دہشتگرد حملے میں جاں بحق ہونے والے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت بھی کریں گے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں کو رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے وزارتوں کو مختلف اہداف دئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں